Skip to content
Home » Ab tum ko hi sawan ka sandesa nahi banna | اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننا

Ab tum ko hi sawan ka sandesa nahi banna | اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننا

Ab tum ko hi sawan ka sandesa nahi banna by Aamir Suhail Poetries | اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننا

 

اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننا
مجھ کو بھی کسی اور کا رستہ نہیں بننا

کہتی ہے کہ آنکھوں سے سمندر کو نکالو
ہنستی ہے کہ تم سے تو کنارہ نہیں بننا

محتاط ہے اتنی کہ کبھی خط نہیں لکھتی
کہتی ہے مجھے اوروں کے جیسا نہیں بننا

تصویر بناؤں تو بگڑ جاتی ہے مجھ سے
ایسا نہیں بننا مجھے ویسا نہیں بننا

اس طرح کے لب کون تراشے گا دوبارہ
اس طرح کا چہرہ تو کسی کا نہیں بننا

چہرے پہ کسی اور کی پلکیں نہیں جھکتی
آنکھوں میں کسی اور کا نقشہ نہیں بننا

میں سوچ رہا ہوں کہ میں ہوں بھی کہ نہیں ہوں
تم ضد پہ اڑی ہو کہ کسی کا نہیں بننا

میں رات کی اینٹیں تو بہت جوڑ رہا ہوں
پر مجھ سے تیرے دن کا دریچہ نہیں بننا

انکار تو یوں کرتی ہے جیسے کہ کبھی بھی
چھاؤں نہیں بننا اسے سایا نہیں بننا

اس درد کی تحویل میں رہتے ہوئے ہم کو
چپ چاپ بکھرنا ہے تماشا نہیں بننا

اس نے مجھے رکھنا ہی نہیں آنکھوں میں عامرؔ
اور مجھ سے کوئی اور ٹھکانہ نہیں بننا

 

 

اس کے بارے میں بھی پڑھیں: عجیب طور کی ہے اب کے سرگرانی مری 

 

شکریہ پڑھنے کا اور آپ کے قیمتی ٹائم کا

Ab tum ko hi sawan ka sandesa nahi banna

اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننا

ہمارے فیس بک پیج کو لائک اور فولو کریں

Facebook | TwitterPinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *